Safety and use of Sewing Materials

Print Friendly and PDF

سلائی کا سامان اس کا استعمال اور حفاظت

یو ں تو سلائی کے لئے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن چندچیزیں ایسی ہیں کہجن کا ہونا بہت ضروری ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :
سوئیاں دھاگے کی ریلیں ، انگشتانہ ، پن کشن، چھوٹی اور بڑی قینچی ، ناپنے کا فیتہ ، کڑھائی کا فریم ، کڑھائی کے دھاگے ، پن کا ربن پیپر ، ٹریسنگ پیپر، پنسل ، فٹ ، ربڑ وغیرہ سلائی کے ڈبے میں موجود اشیاء کے استعمال اور ان کی حفاظت و دیکھ بھال کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ بہتر استعمال اور مناسب دیکھ بھال سے یہ اشیا خراب نہیں ہوتیں۔

دھاگے

سلائی اور کڑھائی کے لئے الگ الگ قسم کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں سلائی کے دھاگے ریلوں پر لپٹے ہوتے ہیں ۔ ان کو خریدتے وق دھاگے کی مضبوطی اور رنگ کی پختگی کا اطمینان کر لینا چاہیے۔ کیونکہ کچا دھاگہ سلائی میں دقت پیدا کرتا ہے ۔ دھاگے کی مضبوطی کا اندازہ لگانے لے لئے ریل سے تھوڑا سا دھاگہ توڑ کر دیکھ لینا چاہیے۔ کچے رنگ کے دھاگے کپڑے پر دھلائی کے بعد رنگ اترنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لئے ریل میں سے تھوڑا سا دھاگہ لے کر اس کر سفید کپڑے پر رگڑ پر رگڑ کراس کے رنگ کی پختگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ استعمال کے بعد دھاگے کو احتیاط سے سلائی کے ڈبے میں رکھنا چاہیے۔ دھا گے کی ریلوں پر دھاگہ اٹکانے کے لئے ایک کاٹ (Cut)بنی ہوتی ہے ۔ استعمال کے بعد دھاگے کے سرے کو ریل کے اس حصے پر اٹکا دیں تو اس سے ریلوں کے آپس میں الجھ کر ضائع ہونے کامکان نہیں رہتا ہے۔

کشیدہ کاری کے لئے مختلف قسم کے دھاگے استعما ہوتے ہیں عام طور پر گچھیوں میں کھلے ملتے ہیں ۔ ان کو خریدتے وقت بھی دھاگے کی مضبوطی و ار رنگ کی پختگی کے بارے میں اطمینان کر لینا چاہیے۔ رنگ کی پختگی کے لئے دھاگے کے ایک سرے کو تھوڑا س اگیلا کر کے کپڑے پر رگڑ کر ٹیسٹ کر لیں اگر دھاگے کا رنگ کچا ہو تو اس کو استعمال سے پہلے دھو لیں ۔ تا کہ بعد ازاں کپڑا خراب ہو ہونے پائے۔کڑھائی کے دھاگوں کو بھی استعمال کے بعد احتیاط سے سنبھال کر رکھ دینا چاہیے تا کہ آئندہ کڑھائی کے کا م آ سکیں ۔

پن اور پن کشن

سلائی کڑھائی میں پن اور پن کشن نہایت اہم ہیں اور سلائی کے ڈبے میں ان کا موجود ہونا ضروری ہے پن کپڑے کے دو ٹکڑوں کو آپس میں جوڑنے ترپائی کا گھیرا موڑنے اور ڈرافٹ کو کپڑے پر لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں خصوصاً زیادہ پھسلنے والے کپڑوں کو اپنی جگہ قائم رکھنے کے لئے ان کا استعمال ضروری ہے ۔ پن گتے کی ڈبیاں میں ملتے ہیں ۔ ان کو خریدتے وقت یہ دیکھنا ضروی ہے کہ پن اچھی قسم کے ہوں اور ان کی نوک تیز ہو تا کہ کپڑے پر نشان نہ پڑیں استعمال کے بعد ان کو پن کشن میں لگا کر رکھنا چاہیے۔ پن کشن کا مقصد سوئیوں اور پنوں کو محفوظ کرنا اور درست حالت میں رکھنا ہے یہ مختلف قسم اور سائز میں ملتے ہیں پن کشن کا استعمال سوئیوں اور پنوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے یونکہ پن ی اسوئیاں اگر ادھر اُدھر پڑی رہیں تو ان کو زنگ لگ جاتا ہے اس کے علاوہ پاؤں میں چبنے کا اندیشہ بھی رہتاہے۔


کڑھائی کرنے کے لئے فریم

کڑھائی کرنے کے لئے فریم استعمال کیا جاتا ہے یہ فریم لکڑی یا سٹیل کا بنا ہوتا ہے ۔ اور ہر سائز میں دستیاب ہوتا ہے ۔ عام کڑھائی کے لئے درمیانہ سائز کا فریم مناسب رہتا ہے۔ استعمال کے بعد فریم کو حفاظت سے رکھنا چاہیے۔

ٹیلرز چاک

یہ کپڑوں کے نشانات لگانے اور نمونے کو کپڑے پر اتارنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ عموماً درزی اس چاک کو کٹائی کے وقت کپڑے پر نشانات لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ چاک مختلف رنگوں اور مختلف شکلوں میں عام ملتے ہیں ان کا رنگ کچا ہوتا ہے جو دھونے پر نکل جاتا ہے ۔ استعمال کے بعد چاک کو حفاظت سے رکھنا چاہیے تا کہ ضالع نہ ہو ۔

ٹریسنگ ویل

یہ ایک چھوٹا سا دندانے دار پہیہ ہوتا ہے جو لکڑی کے ہینڈل کے ساتھ لگا ہوتا ہے کپڑے کے نشان اتانے کے لئے یہ ایک نہایت کار آمد چیز ہے ۔

 قینچی

اچھی کٹائی و سلائی کے لئے مناسب قینچی کا ہونا ضروری ہے مناسب قینچی سے مراد رتیز اور صحیح سائز کی قینچی ہے ۔ کپڑوں کی کٹائی کے لئے بڑی قینچی استعمال ہوتی ہے۔ جس کو Shearsکہتے ہیں جبکہ چھوٹی قینچی دھاگے کاٹنے اور عام کنٹ چھانٹ میں استعمال ہوتی ہے اس کو Scissorsکہتے ہیں صحیح کٹائی کے لئے قینچی کا تیز ہونا بہٹ ضروری ہے ۔ کیونکہ کند یا خراب دھار والی قینچی سے کام کرنے میں الجھن پیدا ہوتی ہے اس لئے کپڑا کاٹنے والی قینچی کو کبھی بھی گتہ یا کاغذ کاٹنے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح اس کی دھار خراب ہو جاتی ہے۔ اس کے استعمال کے بعد کبھی کبھار اس کے پیچ والے حصے میں ایک قطرہ تیل ڈال کر صفائی کریں ۔ اس سے قینچی ہمیشہ درست حالت میں رہتی ہے ۔ استعمال کے بعد قینچی کو سلائی کے ڈبے میں حفاظت سے رکھ دیں تا کہ بوقت ضرورت ادھر اُدھر تلا ش نہ کرنا پڑئے۔

سوئیاں

سلائی کڑھائی کے لئے سوئیاں بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔ بازار میں مختلف سائز کی سوئیاں ملتی ہیں ۔ گھروں میں بھی مختلف سائز کی سوئیاں موجود ہوتی ہیں ۔ ان سوئیوں کے مختلف نمبر ہوتے ہیں مثلاً چھ ساتھ آٹھ اور نو نمبر وغیرہ ۔ چھ نمبر سوئی سب سے موٹی ہوتی ہیاور اس سے اگلے نمبر کی سوئیاں باریک ہوتی ہیں مثلاً نو نمبر کی سوئی سے باریک ہوتی ہے اور یہ موتی پرون کے کام آتی ہے ۔عام سلائی کے لئے استعمال ہونے والی سوئیوں کا ناکا چھوٹا ہوتا ہے ۔ ان کو (Sharp Needle)کہتے ہیں گشیدہ کاری کے لئے استعمال ہونے والی سئیوں کا ناکا لمبا ہوتا ہے۔ جس میں دھاگہ کے دو یا تین تار با آسانی سے ڈالے جا سکتے ہیں ان سوئیوں کو (Crewel Needles)کہتے ہیں ۔



اسی طرح لحاف یا گدے سینے کے لئے لمبی اور موٹی سوئی استعمال ہوتی ہے۔ یہ لحاف سینے والی سوئی کے نام سے ہی ملتی ہے اس کا ناکا بھی کافی لمبا ہوتا ہے سوئیوں کا استعمال کپڑوں کی نوعیت کے مطابق کرنا چاہیے ۔ سوئی ہمیشہ ہموار اور صحیح نوک کی استعمال کرتی چاہیے۔ نیز استعمال کے بعد ان کو حفاظت سے پن کشن یا دھاگے کی ریل پر لگا دینا چاہیے تا کہ ان کی نوک خراب نہ ہو۔

انگشتانہ

یہ ایک چھو ٹی لیکن کار آمد چیز ہے یہ ٹوپی کی شکل میں انگلی کے ناب کا ایک خول بنا ہوتا ہے ۔ جس کو سلائی کرتے وقت ہاتھ کی بڑی انگلی میں پہنا جاتا ہے ۔ یہ پلاسٹک یا دھات کا بنا ہوتا ہے ۔ اس کی اوپر والی سطح پر دندانے بنے ہوتے ہیں ۔ جس سے سوئی سلائی کرتے ہوئے انگلی میں نہیں چبتی۔

ناپنے کا فیتہ

کپڑا ناپنے کے لئے یا جسم کا ناپ لینے کے لئے فیتہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ پلاسٹک یا کینوس کا بنا ہوتاہے۔ اور عام طور پر ڈیڑھ میٹر لمبا ہوتا ہے۔ اس پر ڈیسی میٹر ، سینٹی میٹر، اور انچ کے نشان بنے ہوتے ہیں فیتہ خریدتے وقت اس بات کا اطمینان کر لینا چاہیے کہ اس کے اوپر دیے ہوئے نمبر اور نشانات واضح ہوں استعمال کے بعد فیتہ ہمیشہ گول لپیٹ کر رکھنا چاہیے تا کہ گرہ لگنے یا بل پڑنے سے فیتہ خراب نہ ہو۔

چھوٹا سکیل یا فٹ

یہ اسکیل کپڑے کے کناروں کو یکساں ناپنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ یہ لکڑی یا پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے اور۵س م اور ۳۰ سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے ۔ اس کر خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس پر دیے ہوئے انچ اورسنٹی میٹر کے نشانات واضح ہوں استعمال کے بعد اس کو حفاظت سے سلائی کے ڈبے میں اس کی مخصوص جگہ پر رکھ دینا چاہیے۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2