
سلائی کا ڈبہ
سلائی کڑھائی کے لئے ہمیں کسی قسم کی چیزیں درکار ہوتی ہیں ۔ مثلاًسوئیاں دھاگے قینچی پن و پن کش انگسانہ ناپنے کا فیتہ فریم وغیرہ و ان تمام متعلقہ اشیاء کا یکجا ہونا لازمی ہے۔ تا کہ دلچسپی اور لگن سے کام لیا جا سکے اور سلائی کرتے ہوئے بار بار الجھنا نہ پڑے کونکہ بعض اوقات چیزیں نہ ملنے کی وجہ سے طبیعت اچاٹ ہو جائے اور کام کرنے کو جہ نہیں چاہتا۔ لہذا ان تمام باتوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سلائی کی تمام چیزوں کو ایک جگہ رکھنے کی عادت ہو اور اس سہولت کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ سلائی کے لئے
علیحدہ ڈبہ یو ٹوکری ہو جس میں ضرورت کے پیش نظر تمام چیزیں رکھی جا سکیں ۔
آج کل بازار میں پلاسٹ کے بنے ہوئے سلائی کے ڈبےSewing Box عام مل جاتے ہیں جن میں مختلف اشیاء کو رکھنے کے خانے بنائے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دھاگے کی ریلیں رکھنے کے لئے بھی جگہ بنی ہوتی ہے۔ یہ ڈپ بہت کار آمد ہوتا ہے سلائی کی چیزوں کو حفاظت سے رکھنے کے لئے سلائی کا ڈبہ خود بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ یہ ڈبہ جوتے کے عام ڈبے سے با آسانی بنایا جا سکتا ہے اس پر رنگین کاغذ یا کپڑا چڑھا کر ڈبے کے ساتھ الاسٹک لگا کر جوڑا بھی جا سکتا ہے اس کے لئے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوتی ہے جوتے کا مضبوظ ڈبا موٹا رنگین سادہ یا پھول دار کاغز ایک رول الاسٹک گوند اور قینچی وغیرہ ۔
بنانے کا طریقہ
۱۔ ڈبے کی اندرونی اطراف اور نیچے حصے پر لگانے کے لئے کاغذ ناپ کر کاٹ لیں۔ یہ کاغذ سے ذرا بڑا کاٹیں۔
2۔ ڈبے کے چاروں اندرونی اطراف پر گوند لگائیں اور اس کاغذ صفائی سے چپکائیں زائد کاغذ کو باہر کی طرف موڑ دیں ۔ اسی طرح ڈبے کے نچلے حصے پر بھی گوند لگا کر کاغذ چپکادیں
2۔ ڈبے کے چاروں اندرونی اطراف پر گوند لگائیں اور اس کاغذ صفائی سے چپکائیں زائد کاغذ کو باہر کی طرف موڑ دیں ۔ اسی طرح ڈبے کے نچلے حصے پر بھی گوند لگا کر کاغذ چپکادیں
3۔ اب ڈبے کی بیرونی اطراف ناپ کر کاغذ کاٹ لیں۔ ڈبے پر گوند لگا کر صفائی سے کاغذ چپکا دیں ڈبے کے نچلے کونے مضبوظ بنانے کے لئے 4س م چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ان پر کوند لگائیں اور کاغذ کو درمیان سے کونے پر رکھ کر ایک طرف سے دبائیں اس سے کونا سا بن جائے گا جو خوبصورت بھی لگے گا اور ڈبہ بھی مضبوط ہو جائے گا۔
4۔ ڈبے کے ڈھکن کی اندرونی اور بیرونی اطراف کے لئے الاسٹک سے جوڑ کر ڈھکن کو ڈبے کے ساتھ لگا دیں یوں سلائی کی چیزیں ڈالنے کے لئے سلائی کا ڈبہ تیار ہو جائے گا اس ڈبے کے اندر سلائی کی تمام اشیاء ترتیب سے رکھ دیں اور ڈبے کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں بچوں کی پہنچ نہ ہو۔ استعمال کے بعد اشیاء کو اس ڈبے میں رکھ دیں ت اکہ ڈھونڈنے کی زحمت نہ ہو۔

إرسال تعليق