Embroidery Stitches

Print Friendly and PDF
 کڑھائی کے ٹانکے
کشیدہ کاری کا فن زمانہ قدیم ہی سے شروع ہو گیا تھا ۔ جب انسان نے پہلے پہل جانوروں کی کھالوں سے لباس بنانا شروع کیا۔ ان لباسوں میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے انہوں نے چند ٹانگکے لگائے جو گشیدہ کاری کے فن کی بنیادہے گو پرانے زمانے کے کشیدہ کاری والے لباس گھس کر ضائع ہو چکے ہیں ۔

 لیکن پھر بھی ان کے نمونے عجائب گھروں میں محفوظ ہیں ۔ اس کے علاوہ مورخوں کی تصانیف میں ان کا ذکر ملتا ہے۔ زمانہ قدیم کے نوابوں اور بادشاہوں نیز مصر کے نمونوں کی تصاویر میں جو لباس دکھایا تیا ہے اس میں کشیدہ کاری واضع طور پر نمایا ہے مصر میں نفیس سوتی کپڑوں کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے ۔ اور مصری ممیوں کو بھی کشیدہ کاری کیے ہوئے نفیس کپڑوں میں لپیٹا جاتا ہے ۔ مصری قدیم کشیدہ کاری کے نمونوں سے پتہ چلتا کہ وہاں پر زمانہ قدیم میں کشیدہ کاری کا رواج عام تھا۔ اس فن کا رواج مشرق بعید میں بھی زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے ۔ ریشمی دھاگے کی کڑھائی چین سے شروع ہوئی اور قدیم جاپان کی فن کشیدہ کاری نے مصوری کو فروغ دیا ۔ بر صغیر میں بھی کشیدہ کاری کے نادر نمونے عجائب گھروں میں ملتے ہیں۔ ان میں قیمتی چمکیلے دھاگے سے بنے ہوئے کشیدہ کاری کے خوبصورت نمونے بھی ملیں گے ۔ اس فن کارواج آج بھی برصغیر میں اپنے عروج پر ہے ۔ سلے اور تلے کی کشیدہ کاری آج کل بھی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ شیشے کی کشیدہ کاری کا رواج بھی زمانہ قدیم ہے ہے۔ اور پاکستان کے صوبے سندھ اور بلوچستان میں یہ کا م بہت مقبول ہے۔ پاکستان میں زمانہ قدیم کے کشیدہ کارے کے نمونے اسلام آباد میں لوک ورثہ کے ادارے میں محفوظ ہیں اور ملک اور ملک کے عجائب گھروں میں بھی پائے جاتے ہیں۔
Print Friendly and PDF

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2