
دھاگے کا انتخاب
دھاگے کا انتخاب نمونے کپڑے اور کپڑے کے رنگ کی مناسبت سے کیا جاتاہے ۔ مختلف رنگوں کے دھاگے منتخب کرتے وقت ان کو ایک دوسرے کی مناسبت سے چنا جاتا ہے۔ عام طور پر سوتی اور ریشمی کپڑے پر ریشمی دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں دھاگہ گولوں اور کلی حالت میں ملتا ہے کھلی حالت میں دھاگہ وزن کے حساب سے بکتا ہے ۔ دھاگہ ایک تار یا چھ تار والا ہوتا ہے۔ کشیدہ کاری کے لئے عام طور پر چھ تار والا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے کشیدہ کاری میں اگر چمکیلا تاثر دینا ہو تو چمکیلی دھاتی تار کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ مختلف رنگوں میں دھاتی تار مل جاتی ہے۔ کشیدہ کاری کے ٹانکے تین طرح کے ہوتے ہیں۔

Post a Comment