Stem Stitch

Print Friendly and PDF

ڈنڈی ٹانکہ

ڈنڈی ٹانکا بہت آسان ٹانکا ہے ۔ اور جیسا کہ تام سے ظاہر ہے کہ یہ ٹانکگا پھولوں اور پتوں کی ڈنڈیا بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس ٹانکے سے شکلوں کا حاشیہ یا حد بندی کی جاتی ہے۔ اور اس کے علاوہ اس ٹانکے میں دھاگے کے مختلف شیڈ استعمال کر کے یا لکیریں ساتھ ساتھ دہرانے سے کسی بھی ڈیزائن میں بھی بھرائی کی جا سکتی ہے اس ٹانکے کا استعمال ہر قسم کے کپڑوں پر کیا جاتا ہے ۔ ڈنڈی ٹانکا بائیں سے دائیں یا دائیں سے بائیں جانب بنایا جاتا ہے ۔ اور اس میں ٹانکے ترچھے ترچھے اور نزدیک نزدیک لئے جاتے ہیں۔
 ڈنڈی ٹانکا بنانا
ڈنڈی ٹانکا بنانے کے لئے درج ذیل اشیاء درکار ہیں ۔ سوتی کپڑے کا ٹکڑا 20*20س م کڑھائی کا دو تار کا دھاگہ فریم سلائی کا ڈبہ۔
 بنانے کا طریقہ 
1۔ سوتی کپڑے پر ایک چھوٹا پھول ٹریس کر لیں نمونہ اتارنے کے لیے تیز نوک دار پنسل استعمال کریں۔
2۔ کڑھائی کرنے کے لئے کپڑے کو عموماً فریم میں لگا کر کڑھائی کی جاتی ہے تا کہ کڑھائی میں صفائی آ سکے۔ کپڑے کو فریم میں لگانے کے لئے فریم کا پیچ ڈھیلا کر دیں ۔ اس کے چھوٹے حصے کو کپڑے کی اندرونی طرف رکھیں اس کے اوپر فریم کا بڑا حصہ رکھیں اور کپڑے کو اچھی طرح کھینچ کر پیچ کر دیں۔
3۔ سوئی میں دھاگہ ڈال کر سوئی کو کپڑے کی سیدھی طرف اس جگہ پر لے آئیں جہاں سے کام شروع کرتا ہو ۔ اب سوئی کو تھوڑا آگے لے جا کر خاکے کے مطابق نمبر۲نکال لائیں اور نیچے لے جائی ں اب سوئی کو سیدھی طرف نمبر۱اور نمبر۲ کے درمیان نمبر۳ پر نکال لیں اور کھینچ لیں۔
4۔ اب سوئی کو نمبر ۴ میں ڈال کر نمبر ۵میں سے نکال لائیں نمبر۵ کا مقام بھی نمبر ۲ والا سوراخ ہے اس طریقے سے یہ عمل جاری رکھیں ۔
Print Friendly and PDF

Post a Comment

Previous Post Next Post

Post Add 1

Post Add 2