
زنجیری ٹانکا بنانا
زنجیری ٹانکا بنانے کے لئے درج اشیاء درکار ہوں گی سوتی کپڑے کا ٹکڑا 20*20س م کڑھائی کا دو تار کا دھاگہ سلائی کا ڈبہ ۔
بنانے کا طریقہ
1۔ جہاں سے ٹانکا شروع کرنا ہو وہاں سے سوئی دھاگے کو اوپر کی طرف لے آئیں۔
2۔ جس سوراخ سے دھاگہ نکالا ہے ۔ اس سوراخ میں سوئی ڈال کر تھوڑے سے فاصلے پر سوئی نکالیں۔
3۔ اب دھاگے کو سوئی کے آگے لے جائیں اور جو بل بنے گا اس میں سے سوئی کھینچ لیں۔
نیچے دیے ہوئے خاکے سے ٹانکے لگانے کا طریقہ صاف پتہ چل جائے گا۔

Post a Comment