Drafting of Shirt

Print Friendly and PDF

کرتے کا ڈرافٹ بنانا

کرتا ایک ڈھیلا ڈھالا لبا س ہے ۔ جو گرمیوں کے موسم میں پہننے کے لئے انتہائی موزوں اور آرام دہ رہتا ہے ۔ کرتے میں تقریباً تمام سلائیاں سیدھی ہوتی ہیں اور یہ عام طور پر باریک کپڑے کا بیانا جا تا ہے ۔ کرتے کا ڈرافٹ چارحصوں میں تیار کیا جاتا ہے یعنی کرتے کا درمیانی حصہ بغلیاور آستین کرتے کا ڈرافٹ بنانے کے لئے درج ذیل ضروری ناپ لیے جاتے ہیں ۔ 
1۔ تیرے کا ناپ (Across Back)
2۔ چھاتی کا ناپ (Bust)
3۔ کل لمبائی (Full Length)
4۔ آستین کی لمبائی (Sleaves)
کرتے کے اگلے اور پچھلے حصے کا ناپ ایک جیسی ہی ہوتا ہے ۔ ماسوائے گریبان کے اگلے پچھلے حصے کی کٹائی کے جبکہ بغلی اور آستین وغیرہ کے لئے ایک ایک ڈرافٹ بیایا جاتا ہے ۔ ڈرافت بنانے کے لئے معیاری ناپ۔ 
تیرہ 30س م (12)
چھاتی 76س م (30)
کل لمبائی 90س م (36)
آستین کی لمبائی 46س م (18)

ڈرافٹ بنانے کا طریقہ 

 کرتے کا درمیانی حصہ

1۔ ایک عمودی لائن الف سے ج تک کھینچیں الف ج 90=س م(کل لمبائی)
2۔ ایک افقی لائن الف سے ب تک کھینچیں الف ب 15=س م (1/2رقبہ )
3۔ الف ب ج و نقاط کو ملا لیں ۔ 
4۔ ڈرافٹ کو درمیان میں کاٹ لیں اس پر +++کا نشان لگا لیں اور درج ذیل طریقے سے کرتے کے اگلے اور پچھلے حصے کا گلا بنائیں ۔
5۔ الف اگلے حصے کا گلا
6۔ الف ج لائن پر الف سے 7.6س م نیچے تک نشان لگائیں ۔
7۔ الف ، ک 7.6=س م نیچے تک نشان لگائیں ۔
8۔ الف ل 7.6=س م ( 1/10چھاتی )
9۔ ک کو ل سے گولائی میں ملائیں ۔
10۔ ب پچھلے حصہ کا گلا ۔
11۔ الف ج لائین پر الف سے 2.5سم نیچے نشان لگائیں الف م 2.5=س م
 12۔ الف ب لائین پر الف سے 7.6=س م پر نشان ن لگائیں الف ن 7.6=س م (1/10چھاتی )
13۔ م کو ن سے گولائی میں ملائیں ۔

کرتے کی آستین 

1۔ عمودی لائیں الف ب کھینچیں ۔
2۔ الف ب 16=س م (آستین کو چوڑائی)
3۔ ایک افقی لائن الف سے ج اور ب سے د کی طرف کھینچیں الف ب ج د 46=سمّ آستین کی لمبائی )
4۔ الف ب ج د نقاط کو ملالیں اور الف ج لائن پر +++نشان لگا لیں ۔

کرتے کی گلی 

1۔ ایک عمودی لائن الف ب کھینچیں ۔ الف ب 76=س م (کل لمبائی آستین کی چوڑائی )
2۔ کلی کے اوپر کا حصہ بنانے کے لئے الف سے ج کی طرف نشان لگائیں الف ج 6.4=س م (1/10)
3۔ کلی کا نچلہ حصہ بنانے کے لئے ب سے د کی طرف نشان لگائیں ب د 13=س م 
4۔ ب کو د سے ملا لیں ۔
5۔ اب ایک کلی کا ڈرافت تیار ہو جائے گا۔ 

 قمیض کا اگلا حصہ 

1۔ ایک افقی لائن الف ب بنائیں جو کہ کندھے کا نصف یعنی 18سینٹی میٹر ہو۔
2۔ لائن ا ج قمیض کی لمبائی کے برابر ہے ۔
3۔ لائن پ ،ج اور ا، خ برابر ہو گی۔ لائن الف ب جس سے ظاہر ہو کہ کندھا نصف تیرے کے برابر ہوتا ہے ۔
4۔ د ، ڈ2.5سینٹی میٹر ہو گا ۔
5۔ نکتہ ب سے 2.5سینٹی میٹر ایک نکتہ ہے ۔ جس کو آپ نکتہ س سے ملائیں ۔
6۔ نکتہ س کو الف ، خ پر لگاتے ہوئے نکتہ ش سے کولائی میں ملائیں ۔ یہ قمیض کا گلی بنانے میں مدد دے گی ۔ 
چھاتی کی پیمائش 1/4 Chest 2 cm Case Allowance
1/4چھاتی کی پیمائش +2سنٹی میٹر برائے و گنجائش 16سینٹی میٹر +2سینٹی میٹر18=سینٹی میٹر
کمر کی پیمائش 1/4 Chest+2cms-dart + 1cm Case Allowance
1/4کمر کی پیمائش +2سینٹی میٹر برائے پلیٹ +1سینٹی میٹر +2برائے گنجائش 14سینٹی میٹر +2سینٹی میٹر +1سینٹی میٹر17=سینٹی میٹر 
 کولہے کی پیمائش 1/4 Hips+3Cms Case Allowance
1/4کولہے کی پیمائش +3سینٹی میٹر برائے گنجائش 22سینٹی میٹر +3سینٹی میٹر 25=سینٹی میٹر ۔
7۔ ح اور خ لائن بنائیں جو کہ چھاتی کی پیمائش ہے اور 18سینٹی میٹر ہو گی ۔
8۔ ا ، ب بغل کے نیچے پلیٹ بنانے کے لئے خ سے 9سینٹی میٹر نیچے ایک نشان م لگائیں ۔ اور ل تک 7سینٹی میٹر بڑھائیں م کے دونوں اطراف میں س ، م دو نشان لگائیں اور نشانوں کو ل سے ملائیں ا، ب ایک نقطہ الف ، ج خط پر کمر سے گدی تک کی لمبائی جتنا لگائیں جو کہ 30 س م ہو گا ۔
9۔ اس نقطہ سے ایک خط ط، ظ بنایئے جو کہ کمر کی چوڑائی کے برابر ہو۔ اور ح، خ کے متوازی ہو جس کی لمبائی 17س م ہو ۔
10۔ اس طرح ایک خط نقطہ ک سے کھینچیں جو کہ ط،ظ کے متوازی ہو جس کی لمبائی 25سینٹی میٹر ہو جو کہ کولہے کی پیمائش کے مطابق ہے ۔
11۔ ک ، ط کمرے سے کولہے تک کی لمبائی ہے جو 18سینٹی میٹر ہے اس کے بعد کل لمبائی کے لئے ایک متوازی خط بنائیں جو کہ گ ، ک کے متوازی ہو۔

  قمیض کا پچھلا حصہ

قمیض کا پچھلا حصہ میں اگلے حصے کی نسبت چند تبدیلیاں ہوتی ہیں ۔ اس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے ۔
1۔ پچھلے حصہ میں گلے کی گہرائی اگلے حصے کی نسبت کم ہو گی یعنی تقریباً3.5سینٹی میٹر ۔
2۔ ڈ نشان سے ایک سینٹی میٹر دور ہو گا ف ۔
3۔ لائن چ 2.5سینٹی میٹر ہو گی کیونکہ پچھلا کندھا کم گہرا ہوتا ہے ۔
4۔ پچھلے حصہ کی کمر کی لمبائی میں 2سینٹی میٹر کمی ہو گی ۔ کیونکہ پچھلے حصہ میں بغل کے نیچے پلیٹ نہیں ہو گا ۔ 

 آستین کا ڈرافٹ Sleeves

سب سے پہلے ایک مستطیل بنائیں جس میں
 1۔ ایک لائن ا ، ب کندھے کے برابر بنائیں 36=س م
 2۔ لائن ا، ج آستین کی لمبائی ہے ۔ اب ا، ب کے نیچے ر، د کو ا، ب کے متوازی کھینچیں ا،د=ب،ر8=س م 
3۔ لائن ا،ب کے نصف میں ایک نشان س لگائیں ۔
4۔ لائن د، ج کے نصف میں ایک نشان ش لگائیں۔
5۔ س کو ش سے ملائیں
6۔ س کو ر سے ملائیں اور ااسی طرح س کو د سے ملا دیں اور اب لائن س ، ر اور س، د نصف پر نشان لگائیں ک اور گ لگائیں ۔
7۔ آستین کی گولائی بنانے کے لئے س سے ایک لائن گولائی میں س، ر کے نصف ک تک لائیں کہ اس کی گولائی 1.5س م بھری ہوئی ہو۔ اب لائن کو ب ، د سے نیچے کی طرف بڑھا دیں ۔ یہ گولائی ک ، د سے ایک سینٹی میٹر نیچے رکھتے ہوئے ر سے ملائیں ۔
8۔ اسی طرح آستین کی دوسری گولائی ملائیں ۔

9۔ آستین کے کف یا موری کے لئے نقطہ ج سے اندر کی طرف نقطہ ل اور د سے دائیں جانب اندر کی طرف م کے نقاط ہیں ۔ ل کو ر سے اور م کو د سے ترچھے خطوط کے ذریعے ملا دیں ۔
Print Friendly and PDF

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2