
کرتے کی کٹائی
سلائی سیکھنے کے لئے ضروری ہے کہ کم قیمت کے کپڑوں پر سلائی سیکھی جائے اور اس کے لئے سوتی کپڑا سب سے بہتر رہتا ہے ۔ سوتی کپڑے کو استعمال سے پہلے سکیڑنا ضروری ہے سکیڑ نے کے لئے کپڑے کو پانی میں چند گنٹوں کے لئے بھگو دیں بعد ازاں سکھا کر استری کر لیں ۔
1۔ کرتے کے اگلے اور پچھلے ڈرافٹ کو دو ہرے کپڑے پر رکھ کر پن لگائیں اور لگائے گئے نشانات پر کٹائی کر لیں ۔
2۔ کرتے کی آستین کے ڈرافٹ دوہرے کپڑے پر رکھ کا کاٹ لیں ۔
3۔ کرتے کی بغل کے ڈرافٹ کو دوہرے کپڑے پر رکھ کر کاٹ لیں ۔
4۔ کرتے کی چونکہ چار کلیاں کاٹی جائیں گی ۔ اس لئے کپڑے کو دوہرا کر کے کلی کا خاکہ پب کر لیں اور نشان لگا کر کٹائی کر لیں ۔
5۔ گلے کے اگلے حصہ کی مغذی کاٹنے کے لئے کپڑے کو دوہرا کر لیں اور اس پر اگلا درمیانی حصہ رکھیں اور گلے کی گولائی پر کپڑا کاٹ لیں ۔ ا، ب،س گولائی سے 2.5س م اندر کی طرف نشان لگا کر گولائی میں کاٹ لیں ۔ اسی طریقے سے پھچلے حصے کی مغذی کاٹ لیں ۔
6۔ کرتے کے الگ حصے پر بٹن ٹیپ بنانے کے لئے اگلے گلے کے درمیان میں سے 6س م دائیں طرف نشان لگا کر 20س م لمبائی میں کاٹیں اور آخری سرے پر دونوں طرف چھوٹا سا ٹک لگا لیں ۔
7۔ مسلسل بٹن ٹیپ کے لئے 2پٹیاں کاٹیں جس میں سے ایک پٹی 4س م چوڑی اور 23س م لمبی اور دوسری پٹی 7.5س م چوڑی اور س م لمبی ہو۔

إرسال تعليق