
مچھلی ٹانکا
اس ٹانکے کو مچھلی ٹانکا اس لئے کہتے ہیں ۔ کیونکہ اس کی بناوٹ مچھلی کے کانٹے کی طرح ہے ۔ مچھلی ٹانکا کڑھائی کا ایک ایسا ٹانکا ہے ۔ جس کے کئی استعمال ہیں ۔ اگر ہم باریک کپڑے پر الٹی طرف سے بنائیں تو شیڈ ورک کہلاتا ہے ۔ سندھی کڑھائی کا بنیادی ٹانکا بھی یہی ہے خانے والے کپڑے پر یہ ٹانکا بنائیں تو سموکنگ تاثر لیا جاتا ہے ۔
مچھلی ٹانکا بنانا
مچھلی ٹانکا بنانے کے لئے در�آذیل اشیا ء کی ضرورت ہوتی ہے۔ سوتی کپڑے کا ٹکڑا 20*20س م کڑھائی کا دوتار کا دھاگہ فریم لائی کا ڈبہ ۔
بنانے کا طریقہ
1۔ اس جگہ جہاں شروع کرنا ہو سوئی دھاگے کو اوپر کی طرف لے آئیں۔
2۔ پھر نمبر۲ میں سے سوئی ڈال کر نیچے لے جائیں اور نمبر۳ سے سوئی کو اوپر لے آئیں اور پھر نمبر۴ میں ڈال کر نیچے لے جائیں اور اسی طرح لائن پوری بنا لیں۔
3۔ جہاں پر لائن گولائی وغیرہ پر ہو تو ٹانکے کے سائز کو اس کے مطابق چھوٹا بڑا کر لیتے ہیں ۔
3۔ جہاں پر لائن گولائی وغیرہ پر ہو تو ٹانکے کے سائز کو اس کے مطابق چھوٹا بڑا کر لیتے ہیں ۔

Post a Comment