
شلوار کا ڈرافٹ بنانا
شلوار دو طریقوں سے بنائی جاتی ہے ۔ یعنی سادہ شلوار اور بیلٹ والی شلوار ، سادہ شلوار میں پائنچہ اور کندھے کل لمبائی کی برابر ہوتے ہیں ۔ جبکہ بیلٹ والی شلوار کے لئے کل لمبائی میں سے بیلٹ کی لمبائی منفی کی جاتی ہے ۔ اور باقی ناپ سے پائنچہ اور کندھے سادہ شلوار کی طرح ہی بنائے جاتے ہیں ۔ سادہ شلوار کا ڈرافٹ دو حصوں میں تیار کیا جاتا ہے ۔ یعنی پانچے اور کندے۔
پائنچے کی لمبائی = شلوار کی لمالمبائی +5س م نیفے کے لئے
پائنچے کی چوڑائی = پائنچے کی درکار چوڑائی 2.5س م
کندے کی لمبائی = پائنچہ کی لمبائی +میانی +5س م
کندے کی چوڑائی= پائنچے کی گل چوڑائی سے 5سے 7س م بڑی
سادہ شلوار کا میعاری ناپ
لمبائی 100=س م +5س م (نیفہ )
میانی 45=س م (1/2لمبائی 5س م )
پائنچہ کی چوڑائی 30=س م (1/4لمبائی +5س م )
ڈرافٹ بنانے کا طریقہ
پائنچے
1۔ ایک عمودی لائن الف ، ج کھینچیں ۔ الف ، ج =پائنچہ کی کل لمبائی 105=س م2۔ الف ، ج سے ایک افقی لائن ب ، د کھینچیں ۔ ب ، د =پائنچہ کی چوڑائی 30=س م
3۔ الف ، ب، ج،د مستطیل کو مکمل کر لیں ۔
4۔ الف ، ب ، س نیچے کی طرف نیفے سے لے کر 5س م پر نشان لگائیں ۔
5۔ پائنچے کی اطراف کی سلائی کے لئے 1.2س م پر نشان لگائیں ۔
6۔ اسی طرح پائنچے کا ڈرافٹ مکمل ہو جائے گا ۔

Post a Comment