Clothing and Stitching

Print Friendly and PDF

کپڑوں کی سلائی کڑھائی

لباس کسی بھی ملک کی ہنذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے ۔ جو کسی علاقے یا معاشرے کے رہن سہن اور وہاں کے معاشرتی ماحول کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہر علاقے کے اپنے اپنے مخصوص لباس ہیں جو کہ اس ملک یا علاقے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنائے جاتے ہیں ۔یہ ضرورت دو طرح کی ہوتی ہیں۔
1۔ مذہبہ ماحول کی ضرورت
2۔ جغرافیائی ماحول کی ضرورت


معاشرے کے رسموں اور ضوابچ اور قانون کی بنیاد ہمیشہ اس جگہ کے لوگوں کے مذہب و اعتقاد پر استوار ہوتی ہے۔ جن ممالک میں سال کا بیشتر حصہ سردی پڑتی ہے ۔ وہاں کے لوگو کی لباس کی ضرورت ان ملکوں کے باشندوں سے با لکل مختلف بلکہ برعکس ہوتی ہیں۔ جہاں سال میں زیادہ موسم گرم اور خشک رہتا ہے۔ مرطوب اور بارانی علاقے کے لوگوں کا لباس خشک علاقوں کے رہنے والوں سے نہایت مختلف ہوتا ہے ۔


رنگین دیدہ زیب اور خوبصورت چیزیں کس شخص کو مرعوب نہیں ہوتیں ۔ ہر شخص کی نگال غیر دلکش اشیاء کو رد کر کے خوشنما اور دلکش چیزوں کی طرف راغب ہوتی ہے چیزوں کو اس طرح توجہ کا مرکز بنانے کا انحصار ان کے رنگوں ڈیزائن اور جن کاری کی نفاست پر مشتمل ہوتا ہے جن کاری کی مہارت کا اظہار کسی بھی طریقے سے بنایا جا سکتا ہے جن میں کڑھائی نہایت دلچسپ اور آسان قسم کا فن ہے سلیقہ مندی کا تقاضا ہے کہ اپنی چیزوں کا اچھی طرح سنبھال کر اور مناسب جگہ پر رکھا جائے تا کہ بوقت ضرورت ادھر ادھرڈھونڈنا نہ پڑئے۔ کیونکہ کام کرتے وقت اگر چیزوں کو ادھر اُدھر سے تلاش کرتا پڑے تو اس سے پریشانی بھی ہوتی ہے نیز تھکن ہو جانے سے طبیعت اچاٹ ہو جاتی ہے اور کام میں دل نہیں لگتا۔


Print Friendly and PDF

Post a Comment

Previous Post Next Post

Post Add 1

Post Add 2